تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تھائی شاہی محل کی جانب سے سابقہ ملکہ سری کٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سابقہ ملکہ سری کٹ، موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں،سابقہ ملکہ آنجہانی بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے 2016 تک حکمرانی کی،ترجمان تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ سابقہ ملکہ کے انتقال کے باعث تھائی لینڈ کے وزیراعظم ملائیشیا میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔رائل ہاؤس ہولڈ بیورو کے مطابق، ملکہ مادر نے بانکوک کے چُلالونگکورن اسپتال میں دم توڑا۔ انہیں 17 اکتوبر سے خون کے انفیکشن کا سامنا تھا، تاہم معالجین کی بھرپور کوششوں کے باوجود ان کی طبی حالت بہتر نہ ہوسکی۔سری کٹ گزشتہ کئی برسوں سے خرابیٔ صحت کے باعث عوامی زندگی سے کنارہ کش تھیں۔ ان کے شوہر، بادشاہ بھو می بول ادولیادیج ، اکتوبر 2016 میں انتقال کر گئے تھے۔

ملکہ سری کٹ کی شخصیت کو ہمیشہ احترام اور محبت کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ ان کا چہرہ پورے تھائی لینڈ میں گھروں، دفاتر اور سرکاری عمارتوں میں آویزاں رہتا تھا۔ 12 اگست ، جو ان کی تاریخِ پیدائش ہے کو ملک بھر میں مدرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ان کی سرپرستی میں چلنے والے منصوبوں نے لاکھوں غریب خاندانوں کی زندگی بدل دی۔ انہوں نے کمبوڈیائی پناہ گزینوں کی مدد، دیہی علاقوں میں آمدنی بڑھانے کے منصوبوں، اور جنگلات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے۔1976 میں انہوں نے سپورٹ فاؤنڈیشن قائم کی، جس کے ذریعے ہزاروں دیہی افراد کو ریشم بُنائی، زیورات سازی، مصوری، مٹی کے برتن بنانے اور دیگر روایتی فنون میں تربیت دی گئی۔ اس اقدام نے نہ صرف روایتی فنون کو زندہ رکھا بلکہ دیہی معیشت کو بھی مضبوط کیا۔ملکہ سری کٹ کو ان کی ماحولیاتی خدمات کے سبب اکثر “گرین کوئین” بھی کہا جاتا تھا۔ انہوں نے سمندری کچھوؤں اور دیگر نایاب جانداروں کی نسل بچانے کے لیے افزائش کے مراکز اور “اوپن زو” قائم کیے۔ ان کے منصوبے “فارسٹ لوز واٹر” اور “لٹل ہاؤس اِن دی فارسٹ” جنگلات اور آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے مثالی مثالیں سمجھے جاتے ہیں۔

صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے تھائی لینڈ کی سابق ملکہ کوئین مدر سِری کیت کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے،صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھائی لینڈ کی سابق ملکہ کوئین مدر سِری کیت کے انتقال پر تھائی بادشاہ، شاہی خاندان اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ کی سابق ملکہ، کوئین مدر سِری کیت کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے،صدرِ مملکت نےتھائی بادشاہ، شاہی خاندان اور عوام سے دلی ہمدردی کیا،اور کہا کہ پاکستان کے عوام تھائی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں،صدرِ مملکت نے کوئین مدر سِری کیت کی خدمات اور وقار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں تھائی عوام کے ساتھ ہے.

Shares: