امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور ان کے سخت ناقد جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ٹرمپ نے ان دہائیوں پرانی روایات کو توڑا جن کا مقصد وفاقی اداروں کو سیاسی دباؤ سے بچانا تھا۔جان بولٹن گرین بیلٹ، میری لینڈ کی عدالت میں پیش ہوئے مگر صحافیوں سے کوئی گفتگو نہیں کی۔ توقع ہے کہ انہیں دن کے دوران عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، بولٹن اور ان کی ٹیم کو امریکی مارشل سروس کے دفتر میں داخل ہوتے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے خود کو حکام کے حوالے کیا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تحریر کردہ کتاب کے لیے دو رشتہ داروں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کیں، جن میں انٹیلی جنس بریفنگز کے نوٹس اور اعلیٰ سرکاری و غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات شامل تھیں۔جان بولٹن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے قانونی طرزِ عمل کا دفاع کرنے اور ٹرمپ کے اختیارات کے ناجائز استعمال کو بے نقاب کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بانی نے سہیل آفریدی کو مکمل اختیار دے دیا، ایڈوائزری کونسل کی تجویز مسترد

پاک اور افغان سیز فائر، توسیع پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا،پاکستانی وفد کل دوحہ روانہ ہوگا

فلمی انداز کا فراڈ، قیدی نے جیل بینک اکاؤنٹ سے 52 لاکھ روپے نکال لیے

پاک فوج کی کارروائی، گل بہادر گروپ کے 100 سے زائدخوارج ہلاک

Shares: