سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو بخار کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اور ان کے ترجمان نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔
بل کلنٹن کے ترجمان اینجل یورینا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس” پر اس بات کا اعلان کیا۔یورینا نے کہا، "وہ خوشگوار موڈ میں ہیں اور جو شاندار علاج انہیں فراہم کیا جا رہا ہے، اس پر بہت شکر گزار ہیں۔”انہوں نے مزید بتایا کہ کلنٹن کو پیر کی شام واشنگٹن ڈی سی کے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ اور معائنہ کیے جا رہے ہیں۔
یورینا کے بیان میں کلنٹن کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، تاہم امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کی حالت میں بہتری کی توقع ہے۔ ایک قریبی ذریعے نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ صورتحال "ہنگامی نہیں” ہے اور سابق صدر جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ نیوز نیٹ ورک کے مطابق، کلنٹن ہوش میں ہیں
یہ 42ویں امریکی صدر کے لیے صحت کا تازہ ترین بحران ہے۔ کلنٹن، جو 1993 سے 2001 تک وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام دیتے رہے، 78 سال کے ہیں۔ انہیں 2021 میں کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں 6 دن تک داخل رہنا پڑا تھا جہاں ان کے خون میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔ کلنٹن کو دل کے مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔2004 میں، 58 سال کی عمر میں، ان کی چار شریانوں کا بائی پاس کیا گیا تھا جب ڈاکٹروں نے ان کے دل کی بیماری کی علامات کو دیکھا۔ ان کی صحت کے حوالے سے سب سے زیادہ توجہ اس وقت آئی جب انہوں نے اپنی خوراک میں تبدیلی کی اورسبزی خور بن گئے۔ 2016 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا، "اگر میں ویگن نہ بنتا تو شاید اب تک زندہ نہ ہوتا۔ یہ بہت اچھا ہے۔”
کلنٹن اس سال نائب صدر کملا ہیریس کے صدارتی انتخابی مہم میں سرگرم رہے تھے اور ملک بھر میں ان کی حمایت کے لیے سفر کیا۔ گزشتہ ماہ، انہوں نے اپنی تازہ ترین کتاب "سیٹیزن: مائی لائف آفٹر دی وائٹ ہاؤس” بھی جاری کی۔بل کلنٹن امریکی سیاست کے ایک اہم ترین رہنما ہیں اور ان کے صحت کے مسائل پر عوام کی خاص توجہ رہی ہے۔
سری لنکا کے مرکزی بینک کا بھارتی بینک پر جرمانہ
مرد استاد کو "حاملہ” ہونے پر سکول سے ملی چھٹی