فورٹ منرو: اناری ڈکیتی کے ملزمان گھنٹے میں گرفتار

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) بارڈر ملٹری پولیس نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔فورٹ منرومیں پیش آنے والی ایک اناری ڈکیتی کے ملزمان کو محض ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

اس کامیاب آپریشن کی قیادت کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس، اسد خان چانڈیہ نے کی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ علاقے میں پھیلے خوف و ہراس کو بھی ختم کیا۔

کمانڈنٹ اسد خان چانڈیہ کا کہنا ہے کہ بی ایم پی کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو تعاون کریں تاکہ مل کر ہم علاقے کو جرائم سے پاک بنا سکیں۔

علاقے کے عوام نے بارڈر ملٹری پولیس کی اس فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے علاقے میں امن و امان کا ماحول قائم ہوگا اور لوگ اپنے گھروں میں محفوظ محسوس کریں گے۔

یاد رہے کہ آج فورٹ منرو ملتان سے آئے ہوئے سیاحوں سےڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی ڈکیتی کرلئے ،ان ڈاکوؤں کو ایک گھنٹے کے اندر ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے

اس واقعہ سے قبل بھی بارڈر ملٹری پولیس تھانہ مبارکی نے گزشتہ روز یکبی ٹاپ پر سیاحوں سے ڈکیتی کرنیوالے 12 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے واضح رہے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اسد خان چانڈیہ کے فوری نوٹس پر 3 موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے تھے.

Comments are closed.