ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو میں سیاحت کے فروغ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور رواں ماہ کے آخر میں سیاحوں کے لئے شاندار پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مری طرز پر فورٹ منرو کو جاذب نظر بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے فورٹ منرو کا دورہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر نے پیدل فورٹ منرو میں پارک، ڈیمس جھیل، کلمہ چوک، جرگہ ہال، اناری اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے سیاحوں کے لئے سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر یا جنوری میں ممکنہ برف کے پیش نظر انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ،کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں