وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے غرور کو چند گھنٹوں میں خاک میں ملا کر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف عسکری طور پر مضبوط، بلکہ جذبہ ایمانی سے سرشار ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت سی ویو کلفٹن پر نشانِ پاکستان کے باہر منعقدہ یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان کو سرخرو کیا، مودی کو دن کے تارے دکھائے، اور یہ ثابت کر دیا کہ بھارت کا قصائی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا۔”انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی کامیاب جوابی کارروائی نے بھارت کی سپر پاور کی خودساختہ حیثیت کو ریت کا ڈھیر بنا دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ”پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کے غرور کو مٹی میں ملا دیا۔ پوری قوم اپنے سیاسی و نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔”وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا”ہم سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے کفار پر ہمیں فتح عطا کی۔ پاک افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔”
یومِ تشکر کی تقریب میں محکمہ سیاحت و ثقافت کی جانب سے 40 فٹ طویل فلوٹ پیش کیا گیا جس پر فنکاروں نے ملی نغمے گائے اور پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے سعید غنی، ناصر شاہ، ذوالفقار شاہ، سعدیہ جاوید، سمیتا افضال، علی راشد اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بھی خطاب کیا۔
امریکا اور یو اے ای کے درمیان جدیداے آئی چپس کی فراہمی کا معاہدہ
ہم نے سیز فائر کی درخواست نہیں کی، بھارت نے جنگ بندی کی پیشکش کی، اسحاق ڈار
پی ایس ایل 10، غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کر دی
گوگل نے 10 سال بعد اپنے لوگو کے "G” حرف کا ڈیزائن تبدیل کر دیا