لاہور: سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے اور فوج ہماری اپنی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 ٹیموں کا اضافہ خوش آئند ہے، اور ٹیموں کے اضافے سے زیادہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقعے ملیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا اپنا برانڈ ہے اور اس کا روڈ شو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے پاکستان ٹیم میں مزید تجربات کی ضرورت نہیں، ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو جلد از جلد فائنل کر لینا چاہیے،انہوں نے واضح کیا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی سیریز میں کھلاڑیوں کی بار بار تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں، بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل ہو گا، جو مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا-

Shares: