تشکیل پاکستان اور عوام کا جذبہ ایثار ۔۔۔ ثنا صدیق

0
51

پاکستان انتہائی کٹھن حالات میں معرض وجود میں آیا اس کا قیام انگریزوں اور ہندوں کی مرضی کے خلاف تھا بلکہ ہندو تو یہاں تک کہا کرتے تھے کہ پاکستان صرف چھہ ماہ تک ہی قائم رہ سکتا ہے کیونکہ ہندوستان کو تقسیم خاص کر ہندوں کی مرضی کے خلاف کیا گیا تھا انہیں مجبورا اس تقسیم کو ماننا پڑا تھا اس لیے انہوں نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم ہی نہیں کیا الٹا پاکستان کو ختم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں
پنڈت لال نہرو نے ایک موقع پر کہا تھا:
"یہ تقسیم عارضی ہے ہندوستان ایک دفعہ پھر متحد ہو کر رہے گا جناح کو پاکستان لینے دو لیکن اقتصادی حربوں اور دوسرے طریقوں سے اتنی مشکلات پیدا کر دی جائیں گی کہ بااخر پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا اور دوبارہ ہندوستان میں شمولیت کی درخواست کرے گا”
لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے، قائداعظم کی مدبرانہ قیادت سے اور پاکستان کی عوام کے جذبہ و ایثار اور اتحاد کی بدولت نہ صرف قائم ہوا بلکہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا
انگریزوں نے ہندوستان چھوڑنے کا جو منصوبہ بنایا تھا اس کی تاریخ جون 1948 تک مقرر کی گی تھی فروری 1947 کو برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ جون 1948 کو برصغیر کو اقتدار منتقل کر دیا جائے گا اور ساتھہ یہ ابھی طے نہیں کیا گیا تھا کہ اقتدار کس کے حوالے کیا جائے گا لیکن پٹیل کے کہنے کی وجہ سے لارڈ ماونٹ بیٹن نے برطانوی حکومت کو لکھہ بھیجا کہ دو ماہ کے اندر اندر انتقال اقتدار کی منظوری کا قانون پاس کرے اگر اقتدار کی منتقلی 1948 کو ہوتا تو دونوں حکومتوں کو اثاثے، فوج اور دیگر سازوسامان کی تقسیم کا وقت مل جاتا مگر دو ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان کی تقسیم سے پیدا ہونے والے مسائل کا اندازہ لگانا نہ صرف مشکل تھا اس کو سلجھانا بھی ناممکن تھا اس کے پیچھے وہ سازش تھی جو کانگریس کی پاکستان کو ناکام کرنے کی تھی ہندوں کی یہ سازش تھی اگر انتقال اقتدار میں طویل وقت مل گیا تو مسلم لیگ اس کے لے کئی انتظامات کر لے گی لیکن افراتفری کی صورت میں اقتدار منتقل ہو جائے تو مسلمان اس کو سنبھال نہیں سکے گے اسی سارش کے تحت انگریز اور ہندوں کے گٹھہ جوڑ سے قانون آزادی ہند 1947 کو پاس کروایا گیا ہندوستان کی تقسیم کے بعد پاکستان کے لیے بہت سے مسائل تھے کچھہ مسائل تو ایک نئی ریاست کو لازما پیش اتے ہیں لیکن زیادہ تر مسائل ہندوں کے پیدا کردہ تھے بھارت کے لیڈروں نے یہ مسائل اس لیے پیدا کیے تھے کہ پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہ ہو سکے لیکن پاکستان کی عوام کا بے دریغ قربانیاں اور جذبہ ایثار نے دنیا کو دکھایا کہ یہ پاکستان ختم ہونے کے لیے نہیں بلکہ ہمشہ قائم رہنے کے لیے تشکیل پایا گیا ہے
پاکستان کی عوام نے قائداعظم کی قیادت کے علاوہ مسلمانوں کی بے پناہ جذبہ اخوت اور ایثار کی وجہ سے قائم ہوا وہ اپنا علحدہ وطن اور اسلامی ریاست کے حصول کے لیے اپنا سب کچھہ قربان کرنے کے لیے تیار ہو گے قیام پاکستان کے بعد سب سے سنگین مسئلہ مہاجرین کا تھا اگرچہ پاکستان تو بن گیا تھا لیکن اتش زنی اور خنجر زنی کے واقعات بڑی تعداد میں رونما ہو رہے تھے سب سے زیادہ تکلیف دو صورتحال مہاجرین کی تھی کیونکہ ہندوں نے ٹھان لیا تھا کہ کوئی مسلمان زندہ بچ کر نہ جائے اگر مسلمان زندہ بچ بھی جائے تو زخمی اور برباد کر دیا جائے ہندوں اس قدر اشتعال تھے کہ زیادہ تکلیف دہ صورتحال مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی تھی جن کے پاس لباس کے سوا کچھہ نہ تھا پاکستان کی عوام نے اپنے ان بے یارومددگار اور بے خانماں بھائیوں کو جس فراخ دلی اور جذبہ اخوت سے دل کے ساتھہ لگایا وہ ہماری اعلی تاریخی روایات کا ایک حصہ ہے اقتصادی میدان میں اور دوسرے شعبوں یہاں ماہرین کی کمی تھی اس کو جس محنت اور دل لگی سے پورا کیا گیا وہ ہماری قومی خلوض دیانت اور محنت کی عمدہ مثالیں ہیں پاکستانی قوم انتہائی کٹھن حالات میں بھی احساس محرومی اور کمتری کا شکار نہیں ہوئی بلکہ قومی جذبہ سے سرشار تعمیر وطن کے لیے تیار ہو گئی انتظامیہ کے سامان کی قلت کے پیش نظر خیموں اور فوجی بارکوں میں بیٹھہ کر محنت سے دن رات کام کیا گیا ڈاکٹروں نے آلات کی عدم موجودگی کے باوجود زخمی مہاجرین کا خلوص دل سے علاج کیا غرضیکہ کہ ہر شعبہ ذندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے ثابت کیا کہ قوموں کی بقاء کے لیے وسائل کی کمی نہیں بلکہ محنت دل لگی خلوص ایثار و قربانی کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح پاکستانی عوام نے چند مہنوں میں دنیا کو خاص کر ہندوؤں کو دکھا دیا کہ پاکستان ہمشہ رہنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

Leave a reply