کس کو ملیں گے چار ملین ڈالر کھیلوں کی دنیا کی بڑی خبر
(مانیٹرنگ سیل) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(ICC) نے انگلینڈ اینڈ ویلیز میں رواں ماہ کے آخر میں کھیلے شروع ہونے والے ورلڈ کپ2019ءکے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے ۔ورلڈ کپ 2019 کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر(تقریبا 1.5ارب پاکستانی روپے) کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم 14جولائی کو 4ملین ڈالرز( تقریباً 57کروڑ57لاکھ20ہزار پاکستانی روپے) کی انعامی رقم جیتے گی،ایونٹ کی رنر اپ ٹیم2ملین ڈالرز(28کروڑ78لاکھ60ہزار پاکستانی روپے) کا چیک وصول کرے گی،سیمی فائنلز ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 8لاکھ ڈالرز(11کروڑ51لاکھ44ہزار پاکستانی روپے) کی انعامی رقم ملے گی،لیگ مرحلے میں کامیاب ہونے والی تمام ٹیموں کو 1لاکھ ڈالرز(1کروڑ43لاکھ93ہزار پاکستانی روپے) دیئے جائیں گے جب کہ لیگ مرحلے میں میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 40ہزار ڈالرز(57لاکھ 57ہزار200پاکستانی روپے) کا چیک ملے گا ۔