متحدہ عرب امارات کے ایک ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں سالانہ ادبی فیسٹیول کے دوران اپنی چار بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کے انکشاف سے سب کو حیران کر دیا۔
خلیجی اخبار کے مطابق سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے لاکھوں بار دیکھا اور شیئر کیا جا چکا ہے۔ اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی نظام اور ثقافتی اقدار کے تحفظ کے عزم کو سراہتے ہوئے مثبت ردعمل دیا۔خطاب کے دوران سعید مصباح الکتبی نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد اپنی اولاد کو ’’السنع‘‘ یعنی اماراتی اقدار اور آداب سکھانا ہے، جن میں بزرگوں اور خواتین کا احترام، مہمان نوازی، عاجزی، ایمانداری، رواداری، خاندانی و قومی وفاداری، روایتی سلام، اماراتی لباس اور عربی زبان کا تحفظ شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اولاد کو خاندانی ذمہ داریاں نبھانے اور اپنے آباؤ اجداد کی روایات اپنانے کی تعلیم دیتے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی عمروں یا پیشوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔الکتبی کے اس انکشاف پر فیسٹیول کے شرکاء حیران رہ گئے جبکہ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے ’’ماشاءاللہ‘‘ لکھ کر ان کے خاندانی عزم کو سراہا۔
حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو
غیرقانونی ادویات اور اشتہارات کا الزام،حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم
پیوٹن کی ٹرمپ کو ’نیو اسٹارٹ‘ معاہدے میں توسیع کی پیشکش
لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا