پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر

پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔لیکن ان کے عمران خان کی بہن ہونے کی وجہ سے اور عوام تک عمران خان کا پیغام پہنچانے کی کوششوں کی بنا پر انہیں ناجائز طور پر قید کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی فیملی نے ان کے مؤقف پر ثابت قدمی دکھانے کی وجہ سے بے پناہ ظلم سہا ہے۔عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، کا بھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، مگر ان پر توشہ خانہ اور عدت کیسز میں تذلیل کی گئی، حالانکہ یہ کیسز بنتے ہی نہیں تھے کیونکہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا۔ پچھلے دو سالوں میں پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں خواتین کی بے حرمتی کی ایسی مثال نہیں ملتی جتنا اس دور میں ظلم ہوا۔ آج بھی کئی خواتین، جیسے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر سیاسی خواتین، جیلوں میں قید ہیں۔ کبھی عدالتوں سے ججز غائب ہو جاتے ہیں، کبھی قانونی پیچیدگیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، لیکن ان شائ اللہ، طویل رات کی سیاہی ختم ہونے والی ہے۔ پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، جلد ہی عمران خان بھی رہا ہوں گے اور پاکستان بہتر سمت میں ترقی کرے گا۔

قیدیوں کی گاڑی پر حملہ،تین پی ٹی آئی ارکین اسمبلی سمیت کئی کارکنان فرار

Comments are closed.