فرانس کی مسلم دشمنی، فلسطین کے حق میں احتجاج پر پابندی عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی مسلم دشمنی ایک بار کھل کر سامنے آ گئی، فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج پر پابندی عائد کر دی ہے

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ ڈرمینِن نے پولیس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ہفتے اور اتوار کو فلسطین کی حمایت میں کئی جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جنہیں روکا جائے گا اور فلسطین کی حمایت میں کسی ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی،اس سے قبل بدھ کو پیرس میں مقبوضہ فلسطین اور غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ ظلم و جبر کے خلاف ایک ریلی پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

فرانسیسی وزیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ مظاہرے مبینہ طور پر عین اسی طرح کے باہمی تصادم کی وجہ بن سکتےہیں جو 2014ء میں رونما ہوئے تھے۔یاد رہے کہ سال 2014 کے ماہِ رمضان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ بھر کی نصف عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں اور سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حاصل ہے، یہ بات انہوں ںے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے لیے جاری کردہ بیان میں کہی۔ بیان کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے انہوں نے غزہ میں شہری آبادی کی خراب صورتحال پر اظہار تشویش بھی کیا۔

Comments are closed.