فرانس میں معروف افریقی گلوکار کی ہوئی کرونا وائرس سے موت

فرانس میں معروف افریقی گلوکار کی ہوئی کرونا وائرس سے موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں،مقبول ترین افریقی جیز گلوکار مینو دیبانگو پیرس میں کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں

مینو دیبانگو کا تعلق فرانس سے تھا جب کہ ان کی عمر 86 برس تھی اوروہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے عالمی شہرت یافتہ اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس پر انہیں ہسپتال میں آئسولیٹ کیا گیا تھا تا ہم وہ جان کی بازی ہار گئے.

کیمرون میں پیدا ہونے والا دیبانگو 1950 کی دہائی کے اوائل میں فرانس پہنچے تھےاور انہوں نے شمالی شہر ریمس میں جاز اور سیکسو فون کی تعلیم حاصل کی تھی ،آرٹسٹ کی انتظامی ٹیم کے ایک ممبر ، تھیری ڈور پیئر نے ، خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ دیبانگو منگل کی صبح پیرس کے علاقے میں واقع ایک اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں.

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ 61 سالہ سابق ماڈل لنڈا لیسارڈی کو بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے. امریکا میں کرونا وائرس سے 7 سو سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

Comments are closed.