فرانس پر تحریک لبیک کا جادو چل گیا ، اسرئیل کی جوہری تنصیبات پر حملہ کشیدگی بڑھ گئی
باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ فرانس کی فارن ایمبیسی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فرانس کے آرٹیکل 1 میں کہا گیا ہے . فرانس ایک ناقابل تقسیم ، سیکولر ، جمہوری اورسماجی جمہوریہ ہے . جمہوریہ علاقہ ، نسل یا مذہب کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کے سامنے مساوات کو یقینی بناتی ہے ، جمہوریہ تمام عقائد کا احترام کرتی ہے .
فرانس کا یہ ٹویٹر ہینڈل سےکیا گیا ہے جو پاکستان کو فرانس کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے . تحریک لبیک نے اتنی قربانیاں دیں اور لبیک نے جہاں اپنا مطالبہ منوایا ہے وہاں فرانس کو بھی اس بات پر مجبور کیا ہے کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور احترام کی بات کی ہے. ورنہ وہ آزادی رائے کی بات کرتے ہیں . اور اس آزادی رائے کی آڑ میں دوسرے کے جذبات بھی مجروح ہوں تو ان کوئی پرواہ نہیں ہے ،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ فرانس اب ایسا کہتا نظر آتا ہے کہ اس کو ہر عقائد کا احترام کرتا ہے . چاہے وہ اسلام ہو، یہودیت ہو. ہندو مت ہو کوئی بھی ہو..فرانس اگر یہ کچھ کہنے پر مجبور ہوا ہے . تو اس کو کریڈٹ جاتا ہے تحریک لبیک کو اور ہر اس شخص کو جاتا ہے جس نے اس کے اندر حصہ لیا ہے . اور یہ کریڈٹ ان سے کوئی نہیں لے سکتا .
دوسرا یہ کریڈٹ دنیا بھر کے مسلمانوںکو جاتاہے جنہوں نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ، اور اس کا اثر ہوا فرانس پر، کیونکہ فرانس کی مصنوعات نہ امریکا میں بکتی ہے ، نہ اٹلی میں اور نہ برطانیہ میں، وہ اپنی مصنوعات خریدتے ہیں . یہ سب مسلم ممالک ہی ہیں جو فرانس کی مصنوعات خریدتے ہیں.
اس لیے فرانس کو جب دھچکا لگا تو وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوا