فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی طاقتیں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع سفارتی حل کی پیشکش کریں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بورو آج جنیوا میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے اور مکمل سفارتی و تکنیکی مذاکرات کی پیشکش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ مل کر ایک سفارتی حل پیش کر رہے ہیں، اور ایران کو ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ ان مذاکرات میں شرکت پر تیار ہے جو یورپی ممالک کی جانب سے تجویز کیے جا رہے ہیں۔

میکرون نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی بحالی انتہائی اہم ہے، ان مذاکرات میں جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائلوں کا معاملہ اور دہشت گرد گروہوں کی مالی امداد جیسے موضوعات شامل ہونے چاہئیں۔فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ایران کے ممکنہ خطرات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایران کے بوشہر پر حملہ خطے میں جوہری تباہی لا سکتا ہے،آئی اے ای اے سربراہ کا انتباہ

برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ سیکیورٹی خدشات کے باعث واپس بلا لیا

اسحاق ڈار کی ترکی میں یوتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت، صدر اردگان کو خراج تحسین

پاکستان نے فرانس کو ہرا کر نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

Shares: