ایران پر امریکا کے حالیہ حملے کے بعد فرانس نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آج دفاعی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔فرانسیسی صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایران اور اسرائیل سے فرانسیسی شہریوں کے انخلاء میں تیزی
دوسری جانب فرانسیسی حکام نے ایران اور اسرائیل سے فرانسیسی شہریوں کے انخلاء میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ممالک میں موجود شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے ہنگامی اجلاس کا یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایرانی حملوں کے خوف سے شیلٹرز میں کشیدگی، اسرائیلی شہریوں میں لڑائیاں

پاک افغان وزرائے خارجہ ملاقات، سی پیک میں افغان شمولیت کا خیرمقدم

او آئی سی اعلامیہ جاری، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کے لیے وزارتی گروپ قائم

Shares: