فرانس میں دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی

Paris

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پانچویں علاقے میں بدھ کے روز دھماکے میں 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ان میں چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔یہ دھماکا تاریخی وال ڈے گریس فوجی اسپتال کے قریب ہوا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پیرس کے پولیس سربراہ لوراں نونیز نے صحافیوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کل تیس افراد زخمی ہوئے ہیں اور دولاپتا ہیں۔متاثرہ عمارت کے ملبے سے ان کی تلاش کی جارہی ہے۔

پیرس پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت کا سامنے والا حصہ سڑک پر گر گیا تھا اور بہت سے فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں کے لیے موقع پر موجود تھے۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔اس سے قبل علاقے کے میئر نے ٹویٹر پر گیس دھماکے کا اعلان کیا تھا۔فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے بتایا کہ پیرس کے پانچویں علاقے رو سینٹ جیکس میں جارڈن ڈو لکسمبرگ اور سوربون یونیورسٹی کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
انھوں نے مزید بتایا کہ فائر فائٹروں نے پیرس کے بائیں کنارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ دھماکے کے بعد گنبدوں والی پینتھیون یادگار سے دھواں بلند ہونے لگا تھا جس کے بعد آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیرس پولیس کی ترجمان لبنیٰ عطا کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ کا تعیّن کرنا قبل از وقت ہوگا اور وہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکتیں کہ آگ گیس دھماکے کی وجہ سے لگی ہے۔

Comments are closed.