فرانسیسی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ مستعفی ہوگئے،
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدرایمینوئل میکرون نے استعفیٰ منظورکرلیا،فرانسیسی ایوان صدر سے جاری بیان میں استعفی ٰ کی وجہ نہیں بتائی گئی
فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے شمالی شہر لا ہاورے کے میئر منتخب ہونے کے چند ہی دن بعد ، جمعہ کو حکومت سے استعفیٰ دے دیا ہے،ایک بیان میں ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دفتر نے کہا کہ فلپ نے ا استعفیٰ دے دیا ہے ، لیکن موجودہ کابینہ اس وقت تک حکومتی امور کے انچارج رہے گی جب تک کہ ایک نئی ٹیم تشکیل نہیں دی جاتی
فرانس میں ، صدر، مرکزی سیاسی شخصیت ، جو وزیر اعظم کا انتخاب کرتے ہیں ، پھر حکومت تشکیل دی جاتی ہے