مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ پنجاب سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے...

ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی

پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور اسپیشلسٹ ارشد ندیم...

شوہر کے بھتیجے سے”عشق”بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

دہلی پولیس نے اتر پردیش کے دیوریا میں ملنے...

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

جے یو آئی بازی لے گئی،کے پی اسمبلی میں فرانس کی اسلام دشمنی پر قرارداد جمع، مطالبہ بھی کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی خلاف قرارداد مذمت جمع کرا دی۔

قرارداد نعیمہ کشور خان کی جانب سے جمع کروائی گئی،کے پی اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ فرانس میں لگائے توہین آمیر خاکوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،پیارے نبی ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی

https://twitter.com/juipakofficial/status/1320580987076677632

قرارداد میں اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ فرانسیسی صدر کے اشتعال انگیز رویے کا نوٹس لیا جائے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف ،نفرت انگیز، توہین آمیز مواد کو ہٹایا جائے ،اسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ فرانس کے سفیر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے اور آئندہ کے لیے اسلام دشمن اقدامات سے روکا جائے

دوسری جانب فرانسیسی صدراور حکومت فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف مذمتی قراداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،ن لیگی رکن اسمبلی میاں عبدالرؤف ، عنیزہ فاطمہ،محمد ارشد ملک، سنبل مالک حیسن کی جانب سے جمع کرائی گئی

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مسلمان پر امن قوم ہیں مگر ان کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے۔ ساری مسلم امہ فرانسیسی صدر کی گستاخانہ حرکتوں پر ان کے منہ پر لعنت بھیجتی ہے۔ فرانسیسی صدر کے حکم پر گستاخانہ خاکے جاری کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ، ایسی بے شمار نفرت پسند سرگرمیوں فیس بک پر دیکھنے میں آتی ہیں۔جس سے پوری امت مسلماں کے دل خون کے آنسو روتے ہیں۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیاکہ ایسی نفرت پسند سرگرمیاں فیس بک پر دیکھنے میں آتی ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ بلکہ ناقابل معافی جرم ھے حکومت کو چاہیے کہ وہ فیس بک کے سربراہ سے بات کرکے اسلام مخالف مواد کو فوری طور پر فیس بک اور سوشل میڈیا سے ہٹانے کے فوری طور پر انتظامات کرے۔ جو عالمی سطح پر نفرت شدت پسندی اور پرتشدد واقعات میں اضافے کا باعث بن رہے ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اور پوری پاکستانی قوم اور پوری دنیا میں رہنے والے مسلمان اس گستاخانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اس کی تمام اشیاء پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے ۔تاکہ آئندہ کوئی ملک بھی ایسی گستاخی کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یورپ میں ہولوکاسٹ سے انکار کو جرم قرار دینے اور گستاخانہ خاکوں کی اجازت دینے جیسے مکروہ عمل کو منافقانہ قوانین قرار دیتے ہوئے ان کی تبدیلی پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جب اظہار رائے کی آزادی کے لبادے میں ایسی مذموم کارروائیوں کی اجازت دی جائے تو انتہا پسند فائدہ اٹھاتے ہیں۔ زیادہ تر یورپ میں ہولوکاسٹ سے انکار جرم ہے اور پھر بھی توہین آمیز کارٹونوں کی عوامی نمائش کی اجازت دینے پر اصرار کیا جاتا ہے تو ایسے منافقانہ قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

قبل ازیں پاکستان نے آزادی اظہار رائے کے نام پر منظم اسلامو فوبیا مہم کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے ہے کہ پاکستان کچھ ترقی یافتہ ممالک میں حضور اکرمۖ خاتم النبیین کی عظمت کے خلاف توہین آمیز کارروائی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ہم کچھ سیاست دانوں کی جانب سے پریشان کن بیانات پر مزید خوفزدہ ہیںکہ وہ آزادی اظہار کی آڑ میں ایسی گھناؤنی کارروائیوں کا جواز پیش کرتے ہیں اور صرف سیاسی فوائد کیلئے دہشت گردی کو اسلام سے منسلک کرتے ہیں۔

فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan