کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نجی بینک ملازمین سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، 1 ملزم گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی،کروڑوں روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بینک ملازمین سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے ٹرسٹ فنڈز کے اکاونٹ سے کروڑوں روپے خوربرد کئے۔ملزم نے نجی ٹرسٹ کے نام سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائی،ملزم نے مذکورہ ٹرسٹ ڈیڈ پر بینک ملازمین کی ملی بھگت سے اکاونٹ کھلوایا،جعل سازی میں نجی بینک کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں،مذکورہ اکاونٹ میں شہریوں نے کروڑوں کی ڈونیشن جمع کروائی،ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا

ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے نجی ٹرسٹ کے نام پر بنوائے گئے اکاونٹ سے کروڑوں روپے غبن کئے۔ملزمان نے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فیصل آباد کے علاوہ لاہور میں بھی اکاونٹ کھلوائے،ملزمان کے خلاف لوکل پولیس میں بھی جعل سازی کے مقدمے درج ہیں،اس سے قبل بھی ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج تھا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Shares: