شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
باغی ٹی وی ( ویب نیوز) خوشاب میں شادیوں کے نام پر شوہروں کو لوٹنے والی جعلساز دلہن اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل نے جوہرآباد کی رہائشی خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر شادی کر کے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے کا الزام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ابتک 5 نکاح کر چکی ہے اور درجن سے زائد افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ چکی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جھیل بجھوا دیا گیا ہے۔