ننکانہ:ضلع کونسل میں جعلی ادائیگیوں کاانکشاف
ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ضلع کونسل میں جعلی ادائیگیوں کاانکشاف،افسران نے بوگس ادائیگیوں کے لیے رشتہ داروں کے نام پر فرمیں رجسٹر کروا لیں،بغیر کام کےکروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں
ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ میں جعلی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے افسر ان نے بوگس ادائیگیوں کےلیے رشتہ داروں کے نام پر فرمیں رجسٹر کروا لیں بغیر کام کے کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگی ہیں افسران چند چہیتوں کے ساتھ مل کر حکومتی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف شہری کی درخواست پر انکوائری شروع
تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ننکانہ صاحب صاحب میں عرصہ دراز سے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو کرپٹ افسران اپنے چند چہیتے ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر بے دردی سے لوٹنے میں مصروف ہیں سابق چیف آفیسر ساجد مشرف، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر عبدالرزاق سابق سب انجینئر فرحت عباس، سابق ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر رائے بشارت علی ان سب افسران نے اپنی اپنی فرضی فرمیں ضلع کونسل ننکانہ صاحب میں رجسٹر کروائی ہوئیں ہیں جن کے نام پر کروڑوں روپے کے بوگس بل بنا کر ادائیگیاں کی گئیں
اور یہ سلسلہ نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر ضلع کونسل عامر اختربٹ نے بھی شروع کر دیا ہے موجودہ سی او ضلع کونسل نے ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس عبدالرزاق کے ساتھ مل کر محرم الحرام 2023 کے موقع پر کیمروں اور دیگر آلات کی تنصیب کی مد میں ضلع کونسل کے اکاونٹ سے رافع ٹریدرز کے نام پر2617000روپے کی بوگس ادائیگی کی جس کو سابق ایڈ منسٹریر ضلع کونسل رفیق احسن بوگس ہونے کی وجہ سے پاس کرنے سے انکار کر چکے تھے
لیکن موجودہ افسران نے ٹھیکیدار سے بھاری رشوت لے کر یہ بوگس ادائیگی بغیر فائل مکمل کروائے ہی کر دی ،شہری اسامہ نے ضلع کونسل ننکانہ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف صوبائی محتسب اعلی کو درخواست دے دی ہے جس پر ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلی پنجاب نے انکوائری شروع کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں