فری لانسرز کا حکومت سے انٹرنیٹ مسائل کے حل کا مطالبہ

0
106
internet

پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ فری لانسرز نے حکومت سے فوری طور پر انٹرنیٹ مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فری لانسرز کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی غیرمستحکم صورتحال کے باعث ای کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، جس کی مالیت 50 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔لاہور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں معروف فری لانسر ثاقب اظہر نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 18 لاکھ افراد ای کاروبار، خاص طور پر فری لانسنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، جنہیں انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ثاقب اظہر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ فری لانسرز اور دیگر ای کاروباری افراد کی مشکلات میں کمی آئے۔
ثاقب اظہر نے مزید کہا کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے سے وابستہ افراد کا کاروبار بھی انٹرنیٹ مسائل کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے نہ صرف فری لانسرز بلکہ پورے ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو بھی فیصلے کیے جائیں، انہیں فری لانسرز اور ای کاروبار سے وابستہ افراد کو اعتماد میں لے کر کیا جائے تاکہ انٹرنیٹ کے مسائل کا مناسب حل نکالا جا سکے اور ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

Leave a reply