اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان ) فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سنٹر آف ایکسیلینس (FASE) نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے تعاون سے نور پور منجو والا میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں 198 افراد کو مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

کیمپ کا انعقاد سی ای او FASE حسن اکرم قریشی کی ہدایات پر کیا گیا۔ ڈاکٹر مدثر رحمان کی قیادت میں ایک طبی ٹیم نے مردوں، عورتوں، بچوں اور بزرگوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔

اس موقع پر پراجیکٹ مینیجر FASE محمد عباس ضیا نے کہا کہ عوام کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او FASE کی سربراہی میں مزید طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا اور نور پور منجو والا کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Shares: