واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ

201 ملین کی بجلی چوری ہوتی ہے
bijli

اسلام آباد: واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے لیے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: وزارت پاور کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کو آئندہ اجلاس میں سمری بھیجی جائے گی جس میں فری یونٹ ختم کرکے انہیں تنخواہ میں کچھ اضافی رقم فراہم کی جائے گی201 ملین کی بجلی چوری ہوتی ہے، آزاد کشمیر (اے جے) سے بل نہیں آتا، اے جے کے حکومت بل لیتی ہے وفاق کو نہیں دیتی کوئٹہ کے 29 ہزار ٹیوب ویل بل ادا نہیں کرتے جبکہ 35 ملین صارفین 40 لاکھ ایر کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں۔

بجلی بلوں کے خلاف مظاہرے،کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری

دوسری جانب بجلی بلوں کے خلاف مظاہروں پر پاور ڈویژن نے جوابی حکمت عملی بنا لی، پاور ڈویژن نے کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری کردیا گیا، ملک بھر میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے مربوط کوارڈینیشن کیلئے پاور ڈویژن میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،کنٹرول روم میں تعینات افسرن تقسیم کار کمپنیوں اور متعلقہ صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹری سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر رابطہ کرے گا کنٹرول روم میں تعینات افسران عوامی رد عمل کے نتیجے میں بجلی دفاتر کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ بھی مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو پیش کریں گے۔

مانسہرہ میں بس کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مرکزی کنٹرول روم آج 25 اگست سے 31 اگست تک قائم کیا گیا ہے، مرکزی کنٹرول روم میں روزانہ پاور ڈویژن کا ایک جوائنٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسران شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کریں گے، اس حوالے سے پاور ڈویژن نے آفس آرڈر جاری کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو پنجاب میں الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی،پرویز خٹک

Comments are closed.