فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والا فریڈم فلوٹیلا مشن کا بحری جہاز "مدلین” فلسطینی پانیوں کے قریب پہنچ گیا ہے۔ امدادی مشن میں سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ سمیت 12 افراد سوار ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جہاز مصر کے ساحلی علاقے کو عبور کر کے غزہ کے قریب پہنچا ہے۔ فریڈم فلوٹیلا مشن میں شامل افراد نے کہا ہے کہ ان کا مقصد غزہ میں جاری انسانی بحران کے تناظر میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کے لیے عملی اقدام اٹھانا ہے۔
"مدلین” گزشتہ ہفتے اٹلی کے جزیرے سسلی سے روانہ ہوا تھا اور اب غزہ کے ساحل سے قریب تر ہے۔ مشن میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ وہ انسانی امداد کے ذریعے محصور فلسطینیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے امدادی مشن کو روکنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جہاز کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فوج کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے گریٹا تھن برگ نے کہا کہ "غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، اور ہم اسرائیلی محاصرہ توڑنے کی کوشش کریں گے۔”
طالبان حکومت کا عید پر بڑا اعلان،مغرب نواز افغانوں کے لیے عام معافی
تنقید پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل، سندھ حکومت کو ’بچے جمورہ‘ قرار دے دیا
پاکستان کے ساحلی علاقوں میں معمولی نوعیت کے زلزلے
پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، تعلیم کے لیے 110 ارب روپے مختص
پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، تعلیم کے لیے 110 ارب روپے مختص