فرانسیسی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر گفتگو کی گئی۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کیا اور اس پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ٹیلیفونک رابطے میں نیویارک میں ہونے والی دو ریاستی حل کانفرنس سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں یہ کانفرنس 22 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ دو ریاستی حل کانفرنس عالمی برادری کو متحرک بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہوگی، تاکہ "دو قومیں، دو ریاستیں” کے اصول پر امن اور سلامتی قائم کی جا سکے۔

کراچی ٹیکس بار کی گوشوارے جمع کروانے میں توسیع کی درخواست

کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی،خالد مقبول صدیقی

پاکستان کے ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

Shares: