پاکستان کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے خلاف بھرپور دفاعی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رافیل کا پہلا معلوم جنگی نقصان ہے پاکستان پہلی فوجی طاقت ہے جس نے رافیل جیسے 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے مار گرائے،رافیل طیاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے سمجھا جاتا ہے جو بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں،تاہم پاک فوج نے ان کا رور خاک میں ملا دیا-
گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز اور ایک کمبیٹ ڈرون مار گرایاپاک فضائیہ نے جن بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں،رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
5 طیارے، 3 ڈرونز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کئے جانے کے بعد جہاں بھارت میں خوف کا ماحول ہے، وہیں دوسری جانب پاکستانیوں کے مزاح ختم نہیں ہو رہے ،پاکستانیوں نے ”ایکس“ پر Pakistani Special breakfast french toast ”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کو ٹرینڈ بنا ڈالا۔
تاہم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔
اُدھر پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا اور اپنے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کردیے جن میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر اور دیگر شامل ہیں بھارتی ائیر لائنز نے 200 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیے ائیرپورٹس بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہورہا ہے۔