بھارتی ریاست راجستھان میں فرانس کی ایک 30 سالہ خاتون سیاح نے ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازم کے خلاف عصمت دری کی شکایت درج کرائی ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 22 جون کو اودھے پور میں پیش آیا اور اگلے دن رات 11 بجے کے قریب ایف آئی آر درج کی گئی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 22 جون کو دہلی سے اودھے پور پہنچی تھی۔ جب وہ ایک کیفے میں رات کا کھانا کھا رہی تھی ، ایک شخص جو پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کرتا ہے، اس کی میز پر آیا اور اس نے تجویز کیا کہ ہم باہر سگریٹ پینے جائیں اور پھر مجھے ڈرائیو پر لے گیا۔میں نے کئی بار اس سے اپنے ہوٹل جانے کی درخواست کی لیکن اس کے بجائے وہ مجھے اپنے اپارٹمنٹ پر لے گیا ، وہاں اس نے مجھ سے گلے ملنے کے لیے کہا ، جس سے میں نے انکار کر دیا ، پھر اس نے مجھے زبردستی گلے لگایا اور مجھے چھونے لگا ، جبکہ میں واضح طور پر "نہیں” کہہ رہی تھی .. میں رونے لگی اور اس نے میرے ساتھ زیادتی کی۔
فرانسیسی خاتون نے کہاکہ ہوٹل پہنچنے کے بعدوہ اپنے دوستوں سے ملی جو اسے پولیس اسٹیشن لے گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اودھے پوریوگیش گوئل نے ملزم کی شناخت سدھارتھ نامی شخص کے طور پر کی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے خاتون کا طبی معائنہ کرایا ہے اور اس کے جاننے والے لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ ملزم ابھی تک مفرور ہے۔پولیس افسر نے بتایاکہ متاثرہ خاتون دیگر فرانسیسی خواتین کے ساتھ شہر کا دورہ کر رہی تھی، جبکہ ملزم ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔