بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے روہنی میں دوسری شادی نہ کروانے پر ایک شخص نے اپنے دوست کو چھری مار کر زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جگدیش نے اپنے دوست دیپک کو دوسری شادی کے لیے دلہن تلاش کرنے کے وعدے پر 60 ہزار روپے دیے تھے، لیکن وعدہ پورا نہ ہونے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔جگدیش نے دیپک سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جس سے شادی کروانے کا وعدہ کیا گیا تھا، اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور دیپک نے اچانک چاقو نکال کر جگدیش کے سینے پر وار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو بچانے کے لیے جگدیش نے بھی جوابی وار کیا، جس سے دیپک زخمی ہوگیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جگدیش کو اسپتال منتقل کیا۔
تحقیقات کے دوران جگدیش نے بتایا کہ اس کی ازدواجی زندگی کافی عرصے سے کشیدہ تھی اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ اسی مقصد کے لیے اس نے دیپک سے مدد مانگی تھی۔پولیس کے مطابق جگدیش نے پہلے 30 ہزار روپے نقد دیے اور بعد ازاں آن لائن مزید 30 ہزار روپے ادا کیے۔واقعہ کی رات تقریباً 11 بجے دیپک نے جگدیش کو ریتھالا بس اسٹینڈ پر بلایا، جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور نوبت حملے تک پہنچ گئی۔پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
یوٹیوب نے اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق ویڈیوز حذف کردیں
اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے خیبر ہاؤس پہنچ گئی
ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر مشاورت
پیپلز پارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی








