فرنٹ ڈیسک ملازمین کو گرفتار کرنے فیصلہ

قصور
فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کو احتجاج کرنے پر آئی جی پنجاب کی طرف سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فرنٹ ڈیسک جو کہ سال 2015 سےسٹارٹ ہوا تھا اور جس کو عوام نے بہت پسند بھی
کیا ہے اور جس کے باعث تھانہ کلچر میں کافی حد تک بہتری بھی آئی ہے
ان ملازمین نے آج لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس پر آئی جی پںجاب نے ان کے خلاف پرچے کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے
فرنٹ ڈیکس کے تمام ملازمین نے محکمہ پولیس میں بہت اچھا کام کیااور کرپشن سے پاک نوکری کر رہے ہیں جس کا اعتراف ہر کوئی کرتا ہے
یکن تقریباً چھ سال گزرنے کے باوجود ان کو نہ تو دیگر محکمہ جات کی طرح کوئی سالانہ انکریمنٹ لگائی گئی ہے اور نہ ہی اب تک ان ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جس کے پیش نظر فرنٹ ڈیسک کے ملازمین اب تنگ آکر محکمہ پولیس کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور فرنٹ ڈیسک کے سینکڑوں ملازمین نے افسران بالا سے اپنے جائز مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر محکمہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہ دفتر بند ہڑتال اور بھر پور احتجاج کریں گے اس سلسلے میں ملازمین لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں

فرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے جناب انعام غنی صاحب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور جناب غلام محمود ڈوگر صاحب سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ملازمین کو مستقل کیا جائے تا کہ مہنگائی کے دور میں اپنا اچھا گزر بسر کر سکیں اور عوام کی فلاح کا یہ کام جاری رہ سکے کیونکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا یہ پہلا قدم تھا جس کی پولیس افسران نے حکومت پنجاب اور وزیر اعظم سے شاباشیں وصول کیں اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ترقیاں لیں اور اصل حقدار اپنے جائز مطالبات سے محروم ہیں
فرنٹ ڈیسک ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں أج مورخہ 26.7.21 کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دیدی ہے تاہم آئی جی پنجاب ان کے احتجاج اور مطالبات پر غیر سنجیدہ ہیں

Comments are closed.