وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خیبرپختونخوا کی تنظیم نو مکمل کر کے اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کا دائرہ پورے ملک تک بڑھانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا جائے گا، جس کے لیے وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف سی کا نام تبدیل کر کے فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا، جو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں خدمات انجام دے سکے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرڈیننس کے اجرا کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری میں ملک بھر سے بھرتیاں ممکن ہوں گی، اور اس کے دفاتر پورے ملک میں قائم کیے جائیں گے۔نئی تنظیم نو کے تحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے سپرد کی جائے گی۔یہ فیصلہ قومی سطح پر داخلی سیکیورٹی کو مربوط اور مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، غزہ، افغانستان پر گفتگو

آن لائن کمائی کے جھانسے میں 1 لاکھ روپے کا نقصان، خاتون نے خودکشی کرلی

پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات دینے کی تقریب

کراچی: پولیس اور رینجرز اہلکاروں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، ایک زخمی

Shares: