چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق فل کورٹ اجلاس کل جمعہ کی نماز سے قبل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خطوط کے بعد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد جسٹس صلاح الدین پنہور نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کو بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا، ترمیم کے حق میں 234 جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا

فرق نہیں پڑتا، بہت پہلے استعفیٰ دینا چاہیے تھا،ججز استعفے پر سپریم کورٹ بار ردعمل

ججز استعفوں سے مؤقف درست ثابت ہوا، ان کا سیاسی ایجنڈا تھا: رانا ثنااللہ

سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر آئی سی سی کا جرمانہ

Shares: