فنڈ کروڑوں کا ،کام لاکھوں کا

قصور
عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار رائیونڈ قصور روڈ کی مرمت کا کام جاری تاہم کام انتہائی غیر معیاری ٹینڈر کروڑوں کا جبکہ کام لاکھوں کا بھی نہیں
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ جو کہ پنجاب بھر میں خونی سڑک کے نام سے جانی جاتی ہے کی مرمت کیلئے گورنمنٹ نے رواں برس 4 کروڑ 20 لاکھ کا فنڈ منظور کیا جس پر ایک ماہ پہلے کام شروع ہوا
کام شروع تو ہو گیا مگر کام برائے نام ہونے کے باعث لوگ تحفظات کا شکار ہیں کہ کروڑوں روپے کا فنڈ جاری ہونے کے باوجود صرف گڑھے پر کئے جا رہے ہیں وہ بھی بڑے بڑے جبکہ چھوٹے چھوٹے گڑھے جوں کہ توں ہیں بڑے گڑھوں میں پتھر ڈال کر اوپر بجری ڈال کر بہت کم تارکول ڈالی جارہی ہے جس سے سڑک پر تازہ ڈالی گئی بجری بکھری پڑی ہے اور ممکن ہے کہ مرمت شد سڑک ایک دو ماہ ہی نکال پائے گی کیونکہ اس سڑک پر بہت بھاری ٹریفک گزرتی ہے
لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ اگر اللہ اللہ کرکے سڑک مرمت ہونے ہی لگی ہے تو اسے درست طریقے سے مرمت کیا جائے تاکہ سڑک کچھ عرصہ کارآمد رہے بصورت دیگر سڑک دو چار ماہ بعد پھر ٹوٹ جائے گی اور گورنمنٹ کا کروڑوں روپیہ بیکار جائے گا

Comments are closed.