باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ڈیرہ غازیخان انٹر بس ٹرمینل کو فنکشنل کرنے اور سہولیات بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔بس ٹرمینل میں گاڑیوں کی آمد و روانگی کی ٹائمنگ یقینی بنانے،مینوئل سسٹم کی جگہ جدید طرز کا نظام لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ
ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کو بھی ختم کیا جائے گا،روٹ پرمٹ کی حامل گاڑیوں کو ہی ٹرمینل میں سہولیات دی جائیں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ گاڑیوں کی ٹائمنگ عمل میں شفافیت لائی جائے،روٹ پرمٹ کی گاڑیوں کو ہی67بے میں انٹری کی اجازت ہوگی،میونسپل کارپوریشن ٹرمینل سے جمع ہونیوالی آمدن کی تفصیلات فراہم کرنیکا پابند ہوگا،آمدن کی تفصیلات سیکرٹری آر ٹی اے سے شئیر کی جائیں،محمد انور بریار نے کہا کہ شہر میں قائم دیگر اڈوں کو بھی ٹرمینل میں شفٹ کیا جائیگا،جدید بس ٹرمینل میں عصر حاضر کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائینگی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء ریاض،ایکسئن ہائی وے میاں افتخار ودیگر موجو تھے۔

Shares: