فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ کیس میں منی ٹریل نہیں بلکہ قطری خط پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی نے بھی راہ فرار اختیار کر چکی ہے، پیپلز پارٹی یو ایس میں رجسٹرڈ ہے، مارک سیگل بے نظیرکیس میں بھی خط لے کر آئے تھے، اس کو پی پی لاکھوں ڈالر پے کر چکی ہے وہ پی پی کے ایجنٹ ہیں اور آصف زرداری اس کمپنی کے پرنسپل ہیں، یہ دو تین دہائیوں سے پی پی نے ایجنٹ ہائر کئے ہوئے ہیں وہ لاکھوں ڈالر جو ان کو دیئے گئے وہ کس چینل سے گئے؟ آصف زرداری کو جو مشرف سے این آر او ملا تھا وہ ویسے نہیں ملا تھا، ایمبیسی آف پاکستان کے ذریعے جب شیری رحمان اور حسین حقانی ایمسڈر تھے اسوقت لاکھوں ڈالر بھجوائے گئے، ان سوالات کا جواب ان کو دینا ہے اور جو گڑھا پی ٹی آئی کے لئے کھود دے رہے تھے اس میں خود گرنے والے ہیں،آصف زرداری پیپلزپارٹی یو ایس اے کے لیگل سربراہ ہیں
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے چالیس ہزار ڈونرز کی لسٹ الیکشن کمیشن کو دی ہے، ہم ریاست مدینہ پر یقین رکھتے ہیں اور جوابدہ ہیں، جس بنیاد پر پی ٹی آئی کی تحقیقات ہو رہی ہے اسی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر دیگر جماعتوں کی بھی ہونی چاہئے آپ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، فارن فنڈنگ کیس کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی لکھا ہے کہ گورنمنٹ اس کو دیکھ سکتی ہے، ن لیگ سے سوال پوچھتا ہوں کہ 2103 سے 2018 تک حکومت کس کی تھی اگر ہمیں فارن فنڈنگ ہوئی تو آپ نے کیس کیوں نہیں کیا، آپ کو پتہ تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے بھی احتساب کروا چکے ، چالیس سالہ کمائی کا ریکارڈ پیش کیا، ساٹھ ریکارڈ عدالت میں پیش کئے،
فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل
غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
فرخ حبیب نے مزید کہا تھا کہ 2011 میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو نے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالے تھے لیکن دوسری جماعتوں نے ایسا نہین کیا، سکروٹنی کمیٹی سے امید ہے کہ آئینی ادارہ اپنے قانونی فرائض کو بھر پور طریقے سے نبھائے گا، پی پی اور مسلم لیگ ن کی بھی کل سماعت ہے، یو ایس اے ای ایل سی اور جن کی پی ایم ایل این یو کے رجسٹرڈ ہے ان کی تحقیقات کا اخیتار وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے، ان کو رسیدیں دینا پڑیں گی، پانامہ کیس کی طرح ان کی حقیقت پارٹی سے عیاں ہو گی.مسلم لیگ ن یو کے پرائیویٹ لمیٹڈ کےطور پر رجسٹرڈ ہے،مسلم لیگ ن یو کے کسی بھی قسم کی تجارت کرسکتی ہے
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےاکاوَنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے،مسلم لیگ ن کےاکاوَنٹس میں بہت سی آن لائن منتقلی ہوئی،مسلم لیگ ن کےاکاوَنٹس میں رقم کی منتقلی کے ذرائع کا علم نہیں،خدشہ ہے مسلم لیگ ن کے اکاوَنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے،لیگی قیادت نے اپنے اکاوَنٹس کو خفیہ رکھا ہوا ہے اور جواب نہیں دہے رہے،نوازشریف نے پارٹی کو 10کروڑ روپے دیئے اور اگلے روز4کروڑ اپنے اکاوَنٹ میں جمع کرلیے،
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی کہ قیاس آرائیوں کی بنیاد پر خبریں نہیں آنی چاہیے، تحریک انصاف کے تمام اکاؤنٹس ڈکلیرڈ ہیں.