ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں)درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی اور ہزاروں لوگوں کی شرکت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ قاسم جوکھیو گوٹھ میں جاں بحق افراد کی جنازہ نماز میں شامل ہوئے ،جاں بحق 17 افراد میں سے 15 افراد کی جنازہ نماز قاسم جوکھیو گوٹھ، ایک کی ترکش کالونی اور ایک کی بھروسر کالونی میں ادا کی گئی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کی میتوں پر اجرک چڑھائی اور جاں بحق افراد کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثاءکا خیال رکھے گی.
یہ بھی پڑھیں
ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی
درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے
درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب اجتماعی تدفین
عید کے موقع پر ٹھٹھہ سے شاہ نورانی کے مزار بلوچستان میں زیارت ے لئے جانے والے ٹرک کو حادثہ، حادثے میں 18 افراد فوت اور تقریباََ 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں،رات دیر سے ہونے والے حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں روانہ ہوئیں مگر حادثے کی جگہ بہت دور ہونے اور موبائل نیٹ ورک نہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں بہت مشکلات پیش آئیں
جبکہ حادثے والے علاقہ میں کوئی ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں اور فوت ہونے والوں کو پہلے حب چوکی ہسپتال اور بعد میں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا مگر بروقت اعلاج اور فرسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سےاموات میں اضافہ ہوگیا،
کئی گھر اجڑ گئے، ٹرک ڈرائیور اور مالک غلام نبی جوکھیو کے گھر کے 12 افراد ان 18 فوت شدگان میں شامل ہیں اور وہ خود بھی اسی حادثے جاں بحق ہوگئے جبکہ 52 سے زائد افراد زخمی ہیں،حادثے کی اطلاع اموات کا سن کر گاؤں قاسم جوکھیو کے لوگ اور لواحکین دھاڑیں مارتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور آہ زاری کرنے لگے جس کی وجہ سے پوراضلع ٹھٹھہ سوگ میں ڈوب گیا،
واضح رہے کہ تقریباََ100ے زائد لوگ ٹھٹھہ شہر کے ہیڈکوارٹرمکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو کے رہائیشی غلام نبی جوکھیو کے ٹرک میں جارہے تھے کہ نورانی درگاہ سے 20 کلو میٹر پہلے ٹرک الٹ گیا، جب کہ اس وقت ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو میں ماتم کا سماں ھے اور فوت ہونے والے لوگوں کو دفنانے کے لئے اجتماعی قبریں تیار کی جارہی ہیں،جبکہ کے کراچی سے لاشیں گاؤں منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو پہنچ کر شاہ نورانی ٹرک حادثہ میں جاں بحق 18 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ سید مراد علی شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لواحقین سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں 18 قیمتی جانیں ضایع ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس دکھ کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 11 زخمیوں کو شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کرکے ان کا بہتر علاج شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 2 بچوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں جناح اسپتال کے بجوں کے شعبہ میں منتقل کرکے آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کا بہتر علاج ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خوفناک واقعات سے ورثاء کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، عید کے روز بڑی تعداد میں لوگ شاہ نورانی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زیارت کے لیے جاتے ہیں جہاں پر آنے جانے والے راستوں کی حالت خراب ہے اور سہولیات نہیں ہیں، اس حوالے سے بلوچستان حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سندھ میں بدامنی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کراچی بدامنی کے حوالے سے 27ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم سمیت سندھ بھر میں اغوا کے واقعات کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ سمیت متعلقہ حکام سے کئی اجلاسز کرکے انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں،
اس وقت ہماری پولیس متحرک ہے اور کراچی سمیت کچے کے علاقوں میں رینجرز کے ساتھ۔ مل کر کام کر رہی ہے، انشاء اللہ سندھ میں جلد امن و امان قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم این اے صادق علی میمن، ایم پی ایز سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے جام اویس گہرام، سابق صوبائی وزیر ساجد جوکیو، چیئرمین ضلع کونسل عبدالحمید پنہور، پی پی پی رہنما محمود عالم شاہ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن احسن علی قریشی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان سمیت ضلع کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی۔