ٹھٹھہ : ٹریفک حادثے میں جاں بحق 9 دوستوں کی نماز جنازہ ادا
میرپورساکروٹھٹھہ(نامہ نگارقادرنواز کلوئی) ضلع ٹھٹھہ کی قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے میں جاں بحق 9 دوستوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے رہائشی کینجھر جھیل تفریح کو جانے والے 9 دوست قومی شاہراہ پر ٹرک کیساتھ ہولناک تصادم میں لقمہ اجل بن گئے تھے،زندگی میں ساتھ نبھانے والے قبرستان میں بھی پڑوسی بن گئے،7 دوست ایک دوسرے سے متصل قبروں میں سپردخاک کر دیئے گئے، نمازجنازہ قذافی ٹاؤن میں ادا کی گئی،جس میں سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،سیف کاکاکی نماز جنازہ ظفرٹاؤن کی مقامی مسجد میں اداکی گئی،حادثے میں جاں بحق رفاقت کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔ نو دوستوں کی ناگہانی موت پر لانڈھی میں فضا سوگوارہے،حادثے کا شکار بد قسمت بس میں چار بچوں کا باپ نعمان بھی جاں بحق ہو گیا،والد کاکہنا ہے نعمان فقیرانہ مزاج کا حامل تھا، اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا تھا،کچھ عرصے میں نوکری کیلئے بیرون ملک روانگی تھی، روانگی سے قبل آخری پکنک منانے گئے تھے، بھائی نے موت کی وجہ سڑک ون وے ہونے کو قرار دیدیا۔