ایران بس حادثہ، کندھ کوٹ میں شہداء کی نماز جنازہ ادا

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) ایران کے شہر یزد میں ہونے والے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضلع کشمور کے رہائشیوں کی لاشیں کندھ کوٹ پہنچ گئیں۔

شہر کے پرائمری اسکول میں ان شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر کشمور، اسسٹنٹ کمشنر تنگوانی، اسسٹنٹ کمشنر کندھ کوٹ اور علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کندھ کوٹ کی سہریانی برادری کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور ایک سید خاندان کا فرد شامل تھا۔

شہداء کی لاشیں طیارے کے ذریعے جیکب آباد پہنچیں اور پھر قافلے کے ذریعے کندھ کوٹ لائی گئیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

Leave a reply