میجر حمزہ اسرار شہید ( 29 سالہ، ضلع راولپنڈی کے رہائشی تھے) جو میرعلی میں مادرِ وطن کی دفاع میں اپنی جان قربان کر گئے، کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ ،سمیت عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ، بڑی تعداد میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، سپاہی اور شہید کے سوگوار خاندان کے افراد نے بھی ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے بہادر شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے قومی عزم کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں اور پاکستان کو محفوظ و پرامن بنانے کے لیے اجتماعی یقین کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کی لاش کو ان کے آبائی شہر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوجی اعزازات کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔شہید کی قربانی پاکستان کی حفاظت اور استحکام کے لیے ایک اور عظیم مثال ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واشنگٹن فضائی حادثہ،عینی شاہد نے منظر انتہائی ہولناک قرار دیا

ماضی کی غلطیاں دفن،دل بڑا کریں،ورنہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ چوہدری شجاعت

Shares: