گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دارالامان میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل اقبال، سماجی شخصیات اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارالامان مس شاہدہ وارث نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ تقریب میں خواتین کے حقوق و فرائض پر روشنی ڈالی گئی۔ کمشنر گوجرانوالہ نے خطاب میں کہا کہ اسلام خواتین کو خصوصی حقوق دیتا ہے اور تعلیم یافتہ مائیں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

تقریب میں خواتین کے حقوق پر آگاہی سیشن، خطاب اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ آخر میں کمشنر نے بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس شاہدہ وارث سمیت دیگر کو شیلڈز پیش کیں۔

Shares: