گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) سموگ تدارک مہم کے تحت پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن کی پٹرولنگ پولیس ٹیموں نے شہریوں میں آگاہی کے لیے واک کا اہتمام کیا اور پمفلٹس تقسیم کیے۔ شہریوں کو سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات، انسانی صحت پر اس کے اثرات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

ایس پی پٹرولنگ سہیل فاضل نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ کا بنیادی سبب ہیں، ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ دھان کی باقیات کو آگ نہ لگائیں۔ سہیل فاضل نے واضح کیا کہ سموگ کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Shares: