گوجرانوالہ : خواتین کے لیے قائم ون سٹاپ سنٹر کا صوبائی وزیر شوکت سہیل بٹ نے دورہ کیا

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار): صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شوکت سہیل بٹ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے خواتین کی سہولیات کے لیے قائم کردہ ون سٹاپ سنٹر (وویمن انکلیو) کا دورہ کیا۔

سی پی او محمد ایاز سلیم نے صوبائی وزیر کو وویمن انکلیو میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سنٹر میں خواتین کو ایک چھت کے نیچے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جن میں وراثت میں حصہ، فیملی کونسلنگ، لیگل کونسلنگ، سوشل ویلفیئر، ڈرائیونگ سکول، کونسلنگ خدمات اور مفت قانونی امداد شامل ہیں۔

صوبائی وزیر شوکت سہیل بٹ نے وویمن انکلیو کے آئیڈیا کو بے حد سراہا اور کہا کہ یہ ایک بہت ہی اہم قدم ہے جس سے خواتین کو ان کے حقوق حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے گوجرانوالہ پولیس کی اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک مثال ہے جسے دیگر اضلاع میں بھی اپنایا جانا چاہیے۔

Leave a reply