مزید دیکھیں

مقبول

چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل...

عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا...

عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے...

پنجاب سیاحت کا مرکز بنے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اعلان

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم...

جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کے شرکت نہ کرنے پر مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ میں تو وہاں ان سے ملنے کیلئے جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 7 سے 10 ستمبر تک بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ ویتنام کے دورے پر روانہ ہوں گے دوسری جانب چینی صدرشی جن پنگ نے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جبکہ ان کی جگہ چینی وزیر اعظم لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے،چین میں مقیم سفارت کار اور جی 20 گروپ میں شامل ایک ملک میں تعینات رکن کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ 9 سے 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اورگلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار …

غیر ملکی خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق چینی وزیراعظم لی کیانگ 5 سے 7 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ جی 20 اجلاس 9 سے 10 ستمبر تک نئی دہلی میں ہوگا۔

اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کی اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات ہو سکتی ہے، امریکی صدر نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے دونوں طاقتور ممالک نے متعدد تجارتی اور جغرافیائی سیاسی مسائل کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اپنے تعلقات کو استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں شروع کی ہیں شی جن پنگ اور جو بائیڈن کی ملاقات آخری بار اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

قانون کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کا فیصلہ کرے گا. نگران وزیر اعظم

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، روسی صدر کی جگہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ اجلاس میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے،چین میں موجود دو غیر ملکی سفارتکار اور جی 20 ملک سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ شی جن پنگ کی جی 20 اجلاس کے لیے بھارت روانگی کا امکان بہت کم ہےچینی صدر کے بھارت نہ جانے کے حوالے سے انہیں چینی حکام نے بتایا تھا۔

ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا

عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چینی حکام کو نہیں معلوم کہ شی جن پنگ کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کررہے حال ہی میں کئی اہم امریکی حکام کے بیجنگ کے دورے کی وجہ سے شی جن پنگ اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات کا امکان بڑھ گیا تھا۔

ان دوروں میں رواں ہفتے کے شروع میں کامرس سکریٹری جینا ریمنڈو کا دورہ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آمنے سامنے بات چیت کے لیے ایک اور سربراہی ملاقات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 نومبر کو سان فرانسسکو میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز کے اجلاس میں دنوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ہے۔

چترال : بونی روڈ کشادگی،پہاڑ میں بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی، 8 گھروں کا نقصان