گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان پر 59 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شان دار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد 461 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے دن کے اختتامی لمحات میں دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لیے تھے،
آج کھیل کے چوتھے روز اوپنر نیشان مدوشکا 8 اور دیمتھ کارونارتنے 6 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن جلد ہی پاکستان کو پہلی کامیابی ملی اور دیمتھ کارونارتنے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہ اسپنر ابرار احمد کا شکار بنے،اس وقت اوپنر نیشان مدوشکا 28 اور کوشل مینڈس 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور مہمان ٹیم نے 60 بنا لیے ہیں۔
گال ٹیسٹ ،چوتھے روز سری لنکا کی اننگز جاری
