کراچی:انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزم اعظم کو کراچی میں چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا، ملزم عمر ے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث پایا گیاملزم کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہو چکی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
رواں سال کے دوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف 144 مقدمات درج کئے، گداگری میں ملوث 410 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں، بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، این ڈی ایم اے
جبکہ،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان زبیر احمد اور ارشاد معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے میں ملوث تھےملزمان کو گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہریوں سے فی کس دس ہزار روپے وصول کرکے انہیں غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے سنگین جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان