کراچی ،عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 افراد کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے افراد میں 7 خواتین اور ایک ایجنٹ بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد نواز، رحمت اللہ، نظام الدین، صغرا خاتون، ہاضرہ خاتون، امام زادی، ماروی خاتون، مائی امیراں، زرینہ اور مائی خانل شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق رحیم یار خان، ٹنڈواللہ یار اور سکھر سے ہے۔ ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ گرفتار ملزم محمد نواز نے خود کو دیگر ملزمان کا رشتے دار ظاہرکیا۔ دوران تفتیش دیگرملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم محمد نواز ایجنٹ ہے۔ ملزم محمد نواز نے تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر نا واقف تھے۔ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔ ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لئے کسی قسم کی رقوم نہ تھی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک

سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

Comments are closed.