پل خمری: شمالی افغانستان کے علاقے پل خمری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک معمولی تنازعہ شدید قبائلی جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں 51 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گدھا مقامی مسجد میں داخل ہو گیا، جس پر وہاں موجود نمازیوں اور گدھے کے مالک کے درمیان تکرار ہوئی۔

پل خمری کے گاؤں کلانی میں ایک گدھا اچانک مسجد میں داخل ہو گیا، جس پر وہاں موجود افراد ناراض ہو گئے۔ اس دوران ایک مسلح شخص نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے گدھے کو ہلاک کر دیا۔ گدھے کے مالک نے اس اقدام پر شدید غصے میں آکر مسجد میں موجود افراد پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 13 نمازی موقع پر ہلاک ہو گئے۔نمازیوں کی ہلاکت کے بعد، مقامی لوگوں نے مشتعل ہو کر گدھے کے مالک کے گاؤں پر حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اس حملے میں 33 خواتین سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ قبائلی کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور مزید جھڑپوں کا خطرہ موجود ہے۔

Shares: