سمگلنگ میں ملوث گدھوں کی اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیشی

0
51

چترال میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی پیشی ہوئی جس میں 5 گدھوں کو اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر درویش توصیف اللہ کی عدالت میں 5 گدھے پیش کیے گئے، ان گدھوں پر یہ الزام تھا کہ یہ چترال کے علاقے درویش میں ٹمبر کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

بی بی سی کے مطابق چترال اور دیگر شمالی علاقوں میں ٹمبر کی سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں اور حکومت کوشش کرتی ہے کہ اس سمگلنگ کو روکا جا سکے لیکن ٹمبر کے جنگلات تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

چارسدہ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

اسسٹنٹ کمشنر نے ان 5 گدھوں کو ٹمبر اسمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پر طلب کیا تھا اور اطمینان کے بعد گدھے اور ٹمبر کے سلیپر کو محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اے سی چترال نے بتایا کہ یہ گدھے بحفاظت موجود ہیں اور انہیں کسی کے حوالے نہیں کیا، گدھے اب دوبارہ اسمگلنگ میں استعمال نہیں ہو رہے، عدالت نے یہ اطمینان کیا کہ گدھے متعلقہ حکام کی تحویل میں ہی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق درویش کو ان علاقوں میں ٹمبر کی سمگلنگ کی اطلاعات انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ سمگلنگ کے لیے وقت فجر سے پہلے کا ہوتا ہے جب ٹمبر آرا مشین پر لائے جاتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ نے اس وقت کارروائی کرتے ہوئے تین گدھے پکڑے جس کے ساتھ ٹمبر کے چار سلیپر باندھے گئے تھے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار ہوا ہے اور دو فرار ہوئے ہیں جبکہ گدھوں کو فارسٹ افسر کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

ان کے مطابق انھوں نے یہ گدھے ایک مقامی شخص کو سپرداری پر دے دیئے تھے تاکہ وہ ان کی رکھوالی کر سکیں۔

اس واقعے کے دو روز بعد پھر شکایت موصول ہوئی کہ سمگلنگ اب بھی جاری ہے، جس پر ایک مرتبہ پھر کارروائی کی گئی اور تین مزید گدھے پکڑے گئے، جن کے ساتھ ٹمبر کے سلیپر بھی تھے۔

ہاں اس کے بعد ایسی اطلاعات پہنچی تھیں کہ شاید یہ تینوں گدھے وہی ہیں جو کہ سپرداری پر دیے گئے تھے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان میں دو گدھے نئے ہیں اور ایک گدھا وہی ہے۔

نااہلی کے فیصلے کیخلاف احتجاج،تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمے درج

اس بارے میں عدالت نے فارسٹ حکام کو تمام گدھے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا کہ تمام گدھے جو پکڑے گئے تھے سارے کے سارے عدالت کےسامنے پیش کیےجائیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کل کتنے گدھے ہیں اورکیا کہیں ایسا تونہیں ہےکہ وہی گدھے پھر سے سمگلنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ عدالت میں ان گدھوں کو دیکھا گیا اور ان میں ایک گدھا وہی تھا لیکن یہ گدھا غلطی سے پکڑا گیا تھا یہ گدھا دوسری مرتبہ سمگلنگ میں استعمال نہیں ہوا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ جس علاقے میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی کی گئی تھی وہاں اندھیرا تھا اور اس ایریا میں یہ پہلے والا گدھا بھی بندھا ہوا تھا جسے اہلکار ساتھ لے آئے تھے۔ فارسٹ افسران کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی جس پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور گدھے محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے فارسٹ افسر اور دیگر اہلکار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

مہنگائی کا ٹاپ گئیر،بیکری پراڈکٹس مہنگی

Leave a reply