قصور
سب ڈویژن بابا بلہے شاہ میں بجلی کی طویل بندش، عوام پریشان،ایس ڈی او کا اے سی روم میں آرام

تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن بابا بلہے شاہ قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
شہریوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ پانچ پانچ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے جس سے گھروں اور کاروباروں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں

عوام نے بتایا ہے کہ شکایات درج کروانے کے لئے واپڈا آفس کال کی جائے تو فون ریسیو نہیں کیا جاتا اور بار بار کوشش پر لائن بزی کر دی جاتی ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او صاحب خود اے سی والے کمرے میں آرام فرما رہے ہوتے ہیں جبکہ گرمی اور حبس میں عوام پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ایس ای لیسکو واپڈا قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور عوامی مسائل کا حل یقینی بنائیں اور ایس ڈی او و دیگر عملے کو لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے حل کرنے کا پابند بنائیں

Shares: